Categories
Uncategorized

نو کولڈ وار کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت

No Cold War condemns US Attack on Venezuela – Urdu

3 جنوری 2026 کو مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے، آمريڪا نے کاراکاس اور اس کے گردونواح اور ملحقہ ریاستوں جیسے میرانڈا، اراگوا اور لاگوائرا کے کئی مقامات بشمول فوجی اڈوں اور شہری علاقوں پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہے۔ آمریکا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ جنگ، جو اس نے وینزویلا پر مسلط کی ہے، صرف اور صرف تیل کے لیے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب ‘گلوبل ساؤتھ’ کے تینوں براعظموں — افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ — پر حملے شروع کر دیے ہیں (جس نے انہیں تھیوڈور روزویلٹ، ووڈرو ولسن، ہیری ٹرومین، ڈوائٹ آئزن ہاور، لنڈن جانسن، رچرڈ نکسن، رونالڈ ریگن، جارج ایچ ڈبلیو بش، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما کی صف میں لا کھڑا کیا ہے، دوسرے لفظوں میں، 20 ویں اور 21 ویں صدی کے بیشتر امریکی صدور)۔ یہ حملہ ٹرمپ کو 4 جنوری کو امریکی کانگریس سے اپنے ‘اسٹیٹ آف دی نیشن’ خطاب کے لیے مطلوبہ رعب و دبدبہ (machismo) تو فراہم کرے گا، لیکن اس کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔

آمریکا وینزویلا میں غالب نہیں آئے گا۔ اسے نہ صرف وینزویلا کے عوام بلکہ دنیا بھر کے عوام کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی نا منظور۔

جنگ نا منظور۔

امن کو خوش آمدید۔